ن لیگ پنجاب کا اجلاس آج طلب،میئرز اور چیئرمین ضلع کونسل کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان متوقع

ن لیگ پنجاب کا اجلاس آج طلب،میئرز اور چیئرمین ضلع کونسل کے امیدواروں کے ...
ن لیگ پنجاب کا اجلاس آج طلب،میئرز اور چیئرمین ضلع کونسل کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان متوقع

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنماءحمزہ شہباز نے پنجاب کے پارٹی رہنماوں کا مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا ہے،اجلاس میں میئرز اور چیئرمین ضلع کونسل کے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی،اعلان بھی متوقع ہے۔

جیو نیوز کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کیلئے وزیر اعظم نے پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت مکمل کرلی ہے،آج حمزہ شہباز نے پنجاب کے پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کریں گے،ذرائع کے مطابق میئرز اور چیئرمین ضلع کونسل کے امیدواروں کےناموں کو حتمی شکل دی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بھی حتمی مشاورت کی جائےگی،امیدواروں کا اعلان بھی آج متوقع ہے۔

مزید :

لاہور -