ماضی اور آج کے تھیٹر میں زمین آسمان کا فرق ہے،میگھا

ماضی اور آج کے تھیٹر میں زمین آسمان کا فرق ہے،میگھا
 ماضی اور آج کے تھیٹر میں زمین آسمان کا فرق ہے،میگھا

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کی نامور اداکارہ،ماڈل و پرفارمر میگھا نے کہا ہے کہ مجھے موسیقی اور شاعری سے بے پناہ لگا ہے‘فارغ اوقات میں موسیقی سنتی ہوں اور اچھے شاعر کا کلا م بھی مجھے اچھا لگتا ہے ،اچھی شاعری انسانی جذبوں کی حسین ترجمان ہے جو شاعر اپنے لفظوں میں بیان کرتے ہیں ۔میگھانے کہا کہ شاعری حقیقت میں ہمارے دلوں کی ترجمانی کرتی ہے ۔شاعری کے ساتھ ادب کی دیگر کتابوں کا مطالعہ بھی کرتی ہوں اور فارغ اوقات میں ذہن کو تروتاز ہ کرنے ان مقامات پر جاتی ہوں جہاں قدرت کا بے پناہ حسن موجو د ہے ۔

ماضی اور آج کے تھیٹر میں زمین آسمان کا فرق ہے میں نے بڑی محنت سے شوبز میں نام کمایا ہے اس کو کسی صورت خراب نہیں کرنا چاہتی ۔میگھانے کہا کہ میں اپنے خدا کی لاکھ لاکھ شکر گذار ہوں جس نے شوبز نے مجھے عزت،دولت اور شہرت دی۔

مزید :

کلچر -