کلچرل جرنلسٹس کے زیر اہتمام عطامحمدخان کے ساتھ ایک شام آج منائی جائے گی

کلچرل جرنلسٹس کے زیر اہتمام عطامحمدخان کے ساتھ ایک شام آج منائی جائے گی

  

لاہور(فلم رپورٹر)کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے زیراہتمام پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈکلچرل کے تعاون سے نامورصاحب اسلوب شاعر،نعت گو،گیت نگاراور ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن( ر)عطامحمدخان کے ساتھ ایک شام آج چھ بجے پنجاب آڈیٹوریم پنجابی کمپلیکس میں منائی جائے گی جس میں علم وادب اورفن وثقافت سے تعلق رکھنے والی مشہورشخصیات شرکت کریں گی۔اس موقع پرکیپٹن رعطامحمدخان کی خدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کیاگیا۔

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈکلچرل کی ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹرصغریٰ صدف سمیت مختلف ادبی وثقافتی شخصیات ان کے فن اورشخصیت پراظہارخیال کریں گی۔

مزید :

کلچر -