’’سنگ‘‘کالاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمئر

’’سنگ‘‘کالاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمئر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (این این آئی) ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی اینی میٹڈ فلم’سنگ‘کالاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیر منعقد کیا گیا جس میں ہالی وڈ ستاروں نے جلوے بکھیر کر تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔فلم کے اینی میٹڈ کرداروں کے ڈائیلاگ ریکارڈ کروانے والے اداکارجب ریڈ کارپٹ پر آئے تومیڈیا نمائندوں سمیت مداحوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ہدایتکارگارتھ جیننگز کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے کوالا کے گِرد گھومتی ہے جو اپنے تھیٹر بزنس میں ایک بلیک شیپ کو ہائر کرتا ہے جو اس کی بہترین دوست بھی ہوتی ہے۔کرس میلڈانڈری اورجینیٹ ہیلے کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی مختلف اینی میٹڈ کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی وڈ اداکار میتھیو میگانگی ،ریس وِیٹر اسپون ، سیٹ میکفارنس،سکارلیٹ جانسن اورٹوری کیلی کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔


کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم یونیورسل پکچرز کے تحت رواں سال 21دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

مزید :

کلچر -