سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم بھولا کو تھائی لینڈ میں سہولت کاروں کے خلاف آپریشن کے بعد پاکستان کے حوالے کیا جائے گا: نجی ٹی وی کا دعویٰ

سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم بھولا کو تھائی لینڈ میں سہولت کاروں کے خلاف آپریشن ...
سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم بھولا کو تھائی لینڈ میں سہولت کاروں کے خلاف آپریشن کے بعد پاکستان کے حوالے کیا جائے گا: نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ بلدیہ ٹاو¿ن کے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کو تھائی لینڈ میں سہولت کاروں کے خلاف آپریشن کے بعد پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاو¿ن کے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا نے حکام کو اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا ہے جس میں اس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کا کارکن ہے ۔ اس نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اس نے نواب کے نام سے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران تھائی لینڈ کے 6 دورے کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرپول اور بنکاک حکام نے بھولا کی حوالگی کے حوالے سے باقاعدہ طور پر آگاہ نہیں کیا، تھائی حکام کی جانب سے باضابطہ اطلاع کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم بنکاک جائے گی۔ دوسری جانب تھائی لینڈ میں سہولت کاروں کے خلاف آپریشن کے بعد بھولا کی پاکستان کو حوالگی ہوگی۔

مزید :

کراچی -