ملک کے 3وزیراعظم عدالت گئے موجودہ کیوں نہیں ،شریف خاندان کے بیانات میں تضادہے:شرمیلا فاروقی

ملک کے 3وزیراعظم عدالت گئے موجودہ کیوں نہیں ،شریف خاندان کے بیانات میں ...
ملک کے 3وزیراعظم عدالت گئے موجودہ کیوں نہیں ،شریف خاندان کے بیانات میں تضادہے:شرمیلا فاروقی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلافاروقی نے کہا ہے کہ ملک کے 3وزیراعظم عدالت گئے موجودہ کیوں نہیں گئے ،خودکو سچا ثابت کرنے کے لئے ان پر دباو ہے۔

نجی ٹی وی سماءنیوز کے پروگرام”آواز “ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی کا کہنا تھاکہ صرف قطری شہزادے کا خط پیش کرنے سے کچھ نہیں ہوتا، نواز شریف اپنے دئیے گئے بیانات پر غور کریں انہوں نے پارلیمنٹ میں کچھ کہاجبکہ خط میں اور بات ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جو بیانات دئیے ان میں تضاد پایا جاتا ہے جس کے باعث ان پر میڈیا اور مخالف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے شدید دباو ہے جبکہ شریف خاندان خود کو سچا ثابت کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور یہ ہی نہیں پوری حکومتی مشینری انہیں صادق وامین ثابت کرنے میں پیش پیش نظر آرہی ہے ۔

’اوئے کچھ کر گزر‘ پاکستان کی پہلی آن لائن فلم

مزید :

کراچی -