نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات شروع کردیے

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات شروع ...
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات شروع کردیے

  

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات شروع کردیے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ملک کے صدر کے لیے نئے طیاروں کے آرڈر کو منسوخ کر کے حکومتی اخراجات میں کمی کرنا چاہتے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بوئنگ مستقبل کے صدور کے لیے نیا 747 ایئر فورس ون بنا رہا ہے، لیکن اس پر آنے والی لاگت حد سے تجاوز کر گئی ہے اور اب تک 4 ارب ڈالر سے زیادہ لاگت آچکی ہے ان آرڈرز کو منسوخ کیا جائے کیونکہ میں حکومتی اخراجات میں کمی کرنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ امریکی حکومت کا بوئنگ کے ساتھ دو نئے جہاز بنانے کا معاہدہ ہے، یہ جہاز 2024 سے استعمال میں آئیں گے اورٹرمپ اسی صورت میں یہ جہاز استعمال کر سکیں گے اگر وہ دوسری بار صدر منتخب ہوتے ہیں لیکن ڈونلڈ ٹرمپ ابھی اپنا طیارہ جو 747 ہی استعمال کر رہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -