پانامہ میں شریف فیملی کے 5فیصد اثاثے ظاہر ہوئے، تحقیقات میں باقی95فیصد بھی سامنے آئیں گے:شیخ رشید

پانامہ میں شریف فیملی کے 5فیصد اثاثے ظاہر ہوئے، تحقیقات میں باقی95فیصد بھی ...
پانامہ میں شریف فیملی کے 5فیصد اثاثے ظاہر ہوئے، تحقیقات میں باقی95فیصد بھی سامنے آئیں گے:شیخ رشید

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانامہ میں شریف فیملی کے 5فیصد اثاثے ظاہر ہوئے، تحقیقات میں باقی95فیصد بھی سامنے آئیں گے،شریف خاندان کا مقدمہ بگڑ چکا فیصلہ ان کے خلاف ہی آئے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عدالت کے ججز پانامہ کیس کو سمجھ چکے ہیں،  عدالتوں  نے 1994ء کے بعد سے اب تک انہی  الزامات کے تحت 12,13لوگو ں کو گھر بھیجا ہے،عدالت شریف فیملی کو بھی گھر بھیجے یا پھر ان لوگوں کو بھی واپس بلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو وزیراعظم نے زیرکفالت ظاہر کیا تھا ، پانامہ میں شریف خاندان کے 5فیصد اثاثے ظاہر ہوئے ہیں،  اگر تحقیقات ہوئیں تو مزید95فیصد اثاثے بھی سامنے آجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کا مقدمہ بگڑ چکا ہے فیصلہ ان کے خلاف ہی آئے گا۔

مزید :

اسلام آباد -