شہر کے تمام پراجیکٹ پر کام شروع ،6 ماہ میں کراچی کے پراجیکٹ مکمل کرلیں گے:وزیر بلدیات سندھ

شہر کے تمام پراجیکٹ پر کام شروع ،6 ماہ میں کراچی کے پراجیکٹ مکمل کرلیں گے:وزیر ...
شہر کے تمام پراجیکٹ پر کام شروع ،6 ماہ میں کراچی کے پراجیکٹ مکمل کرلیں گے:وزیر بلدیات سندھ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر بلدیات جام خان شورو نے کہاہے کہ شہر کے تمام پراجیکٹ پر کام شروع ہوگیا، 6 ماہ میں کراچی کے تمام پراجیکٹ مکمل کرلیں گے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیربلدیات سندھ جام خان شورو کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہر میں یونیورسٹی روڈ سمیت تمام پراجیکٹ پر ترقیاتی کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ شارع فیصل پر انڈرپاس بنانے کا منصوبہ بھی انڈر پراسیس ہے،جام خان شورو کا دعویٰ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 6ماہ میں شہر قائد کے تمام میگا پراجیکٹس کو پایا تکمیل تک پہنچا دیا جائے گا۔

مزید :

کراچی -