بنگلہ دیش کے صدر کا نئے الیکشن کمیشن ، اصلاحات بارے تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا اعلان

بنگلہ دیش کے صدر کا نئے الیکشن کمیشن ، اصلاحات بارے تمام سیاسی جماعتوں سے بات ...

  

ڈھاکہ (آن لائن) بنگلہ دیش کے صدر عبدالحامد نے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ نئی الیکشن کمیشن اصلاحات بارے بات چیت کا اعلان کیا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدارتی ترجمان جونائل عابدین نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آئین کے آرٹیکل 118 کے تحت صدر چیف الیکشن کمشنر اور کمشنروں کی تقررری سے قبل تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں سے بات چیت کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ صدر یہ بات چیت 16 دسمبر کے بعد شروع کریں گے ۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں چالیس رجسٹرڈ سیاسی جماعتیں ہیں چیف الیکشن کمشنر بنگلہ دیش قاضی رقیب الدین کے عہدے کی مدت فروری 2017 کو پوری ہو گی ۔ ان کی جگہ نیا الیکشن کمشنر آئندہ جنرل انتخابات سے قبل تعینات کیا جا رہا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -