بلاول بھٹونیند سے جاگ جائیں، ملک عامر
جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)تحریک انصاف جوہانسبرگ کے رہنما ملک عامرنے کہا ہے کہ بلاول بھٹونیند سے جاگ جائیں اور2018 میں وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنا چھوڑدیں کیونکہ اب قوم اب جاگ گئی ہے وہ 2050 میں بھی وزیراعظم نہیں بن سکتے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک عامرنے کہا کہ روٹی ،کپڑا،مکان کا نعرے لگانے والوں نے سندھ کو کچرے کا ڈھیربنادیا ہے، جیے بھٹوکا نعرہ لگا کرغریبوں کی جیبیوں پرڈاکہ مارا گیا اوردبئی میں اربوں کے فلیٹ خریدے گئے، اب ملک میں کسی کرپٹ حکمران کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک سے باپ ،بیٹا ،چاچا ،تایا اورماما کی جعلی جمہوریت کوقوم نے مسترد کردیا ہے،محب وطن عوام 2018 کے الیکشن میں پیپلزپارٹی ،(ن) لیگ کونشان عبرت بنادیں گے اگلا وزیراعظم صرف عمران خان ہوگا ،قوم کوآئی ایم ایف اورورلڈ بنک کی غلامی کی بیڑیاں پہنانے والی کرپٹ جماعتوں سے لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کا حساب لیں گے اورانہیں جیلوں میں ڈالیں گے۔