بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر بات چیت کرنا ہو گی، حیات خان

بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر بات چیت کرنا ہو گی، حیات خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے رہنما حیات خان نے کہاہے کہ مشیر خارجہ کا دورہ بھارت "کھایاپیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنے "کے مترادف ہے ہمسایہ ہونے کے باوجود دو ملکوں کے درمیان تعلقات ون وے ٹریفک یا یکطرفہ رومانس نہیں ہوتے بھارت کے ساتھ آخر کار برابری کی سطح پر بات چیت کرنا ہو گی انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے رعائے عامہ کی پرواہ کیے بغیر پر اسرار طریقے سے دورہ بھارت کی کوشش کی جس سے سبکی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ ایک شخص کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے 20کروڑ عوام کی خودداری کو داؤ پر نہیں لگایا جا سکتا بھارت نے پاکستان کے مشیر خارجہ ہی نہیں ہمارے ہر شہری کی توہین کی ہے حیات خان نے کہا کہ بد قسمتی سے حکمران حکومتی شعبوں پر توجہ دینے کی بجائے سیاسی معاملات میں الجھ کر رہ گئے ہیں اور ساری توجہ پاناما لیکس سے جان چھڑانے پر مرکوز ہے۔

مزید :

عالمی منظر -