لالچوک مارچ کو ناکام بنانا انتہائی قابل مذمت ہے ، حریت کانفرنس

لالچوک مارچ کو ناکام بنانا انتہائی قابل مذمت ہے ، حریت کانفرنس

  

سرینگر (آن لائن) کل جماعتی حریت کانفرنس ’’گ‘‘ گروپ نے حکام کی جانب سے ’’لال چوک مارچ ‘‘ ناکام بنانے اور سید علی گیلانی کو پروگرام میں شمولیت سے روکنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ سرینگر سے جاری کئے گئے بیان میں حریت کانفرنس ’’گ‘‘ گروپ کے ترجمان نے کہا کہ قابض انتظامیہ نے سید علی گیلانی کے راستے میں رکاوٹیں حائل کر کے انہیں لال چوک کی جانب جانے سے روکا جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم لال چوک میں پرامن احتجاج اور لوگوں سے رابطے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

تاہم پولیس اور قابض بھارتی فوجیوں نے ہمارے اس پرامن پروگرام کو بھی مذموم ہتھکنڈے سے ناکام بنایا ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سیتا کے پجاریوں نے ہماری آزادی پسند خواتین رہنماؤں کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا ۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کو دہشتگردی پرلیکچر دینے سے قبل کشمیر میں مسلط کی گئی سات لاکھ قابض فوج کے حوالے سے خود کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہئے جو کہ انصاف کے لئے اٹھنے والی ہر آواز کا گلہ دبا رہی ہے ترجمان نے مزید کہا کہ جلد یا بدیر بھارت کو کشمیر سے جانا ہو گا ۔

مزید :

عالمی منظر -