شامی فوج کا حلب ائیرپورٹ مرکزی داخلی راستے پر کنٹرول،جھڑپوں میں 24ہلاک

شامی فوج کا حلب ائیرپورٹ مرکزی داخلی راستے پر کنٹرول،جھڑپوں میں 24ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دمشق(این این آئی)شام میں بشار الاسد کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے حلب کے ہوائی اڈے کے مرکزی داخلی راستے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس دوران بشار کی فوج اور اور کی معاون ملیشیاؤں کی حلب شہر کے مشرقی علاقوں میں پیش قدمی جاری ہے۔حالیہ کارروائی میں کم از کم 24 افرادہلاک اور 85 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔شامی حکومت کی فوج کے ترجمان نے ایک غیرملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ روسی فوج اور عرب ملیشیاؤں کی سپورٹ کے ساتھ حلب شہر میں عسکری کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان نے شہر میں شامی اپوزیشن کے جنگجوؤں کو دھمکی دی کہ انہیں بالآخر موت کی نیند سلایا جائے گا۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ بشار کی فوج مشرقی حلب کے بقیہ علاقوں میں داخل ہونے کے لیے میرینز اور اسپیشل فورسز کا سہارا لے گی۔
ادھر شامی اپوزیشن کے گروپوں نے شدید دباؤ اور مشرقی حلب میں جانی نقصانات کے باوجود بشار حکومت کی دھمکیوں اور روس کی تجویز کردہ انخلاء کی پیش کش کو مسترد کر دیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -