ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی جاری

ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس ٹریفک کے بہاؤمیں بہتری اور شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا ر ہی ہے ۔ دوران سفر ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھر پور کارروائی جاری ہے جبکہ اس سلسلے میں لوگوں میں اسکی افادیت کے حوالے سے شعور بھی اجاگر کیا جا رہا ہے ۔سٹی ٹریفک پولیس عوام میں ہیلمٹ کے استعمال کی افادیت بارے شعور اجاگر کرنے کے بارے میں ٹریفک آگاہی مہم کا آغاز کرے گی جس کے بعد قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گاا،س سلسلے میں کوتاہی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔موٹر سائیکل کے سفر کے دوران ہیلمٹ کے استعمال سے حادثے کی صورت میں ممکنہ نقصان میں کمی آجاتی ہے ،جبکہ ایس پیز کی سپرویژن میں ٹریفک اہلکارسڑکوں پر ہیلمٹ کی افادیت بارے شعور بیداری کیلئے لوگوں کو ایجوکیٹ کر رہے ہیں۔سٹی ٹریفک پولیس کی ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنانے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب ہے تاہم وارڈنز شہریوں سے نرم رویہ رکھتے ہوئے ڈیوٹی سرانجام دیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہرگز کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مزید :

علاقائی -