بند روڈ،ہسپتالوں کے فضلے سے پلاسٹک دانہ تیار کرنے والی فیکٹری سربمہر

بند روڈ،ہسپتالوں کے فضلے سے پلاسٹک دانہ تیار کرنے والی فیکٹری سربمہر

  

لاہور(کرائم رپورٹر) محکمہ تحفظ ماحولیات نے بند روڈ کھوکھر ٹاؤن میں ہسپتالوں کے فضلے سے پلاسٹک دانہ تیار کرنے والی فیکٹری کو سربمہر کر دیا۔محکمہ تحفظ ماحولیات کے چیئرمین شہباز جٹ نے ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات انجم ریاض کے ہمراہ بند روڈ کھوکھر ٹاؤن میں محکمانہ کارروائی کی اور ہسپتال کی خون آلود سرنجیں، پائپ، ڈرپیں، دستانوں اور یورن بیگز سمیت دیگر اشیاء سے پلاسٹک دانہ تیار کرنے والی فیکٹری کو سیل کرکے فضلے کو تحویل میں لے لیا۔محکمہ تحفظ ماحولیات کے ڈسٹرکٹ آفیسر انجم ریاض کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں کے ویسٹ سے پلاسٹک دانہ بنایا جاتا ہے جس سے برتنوں سمیت فیڈر، کھلونے اور سڑا تیار کئے جاتے ہیں۔محکمہ تحفظ ماحولیات نے محکمانہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے فیکٹری کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ فیکٹری مالک گل نبی کو گرفتار کرکے اْس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرادی ہے۔

مزید :

علاقائی -