موٹرسائیکل سوار ڈاکو شہری سے پانچ لاکھ اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار

موٹرسائیکل سوار ڈاکو شہری سے پانچ لاکھ اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈیفنس روڈ پر ڈکیتی کی واردات،،موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو شہری سے پانچ لاکھ نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کاہنہ کے علاقے ڈیفنس روڈ پر رات گئے موٹرسائیکل پر سوار دو ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر شہری کاشف علی کو روکا اور گاڑی کا شیشہ توڑ کر پانچ لاکھ نقدی سمیت موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔کاشف علی کے مطابق ڈاکو کافی دیر سے اس کا تعاقب کررہے تھے اور گھر کے قریب پہنچنے پر انہوں نے اسلحے کی نوک پر روک کر واردات کی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرکے کارروائی شروع کردی۔

مزید :

علاقائی -