مختلف واقعات میں خاتون سمیت تین افرادجاں بحق

مختلف واقعات میں خاتون سمیت تین افرادجاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔پولیس نے تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق بکر منڈی کے علاقہ میں 25سالہ محمد نوید پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے لاش کو شواہد اکٹھے کر کے پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے ۔بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں محمد اشرف سڑک پر مردہ حالت میں پایا گیا جس کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ میں منتقل کر دیا ہے جبکہ شاہدرہ کے علاقہ میں 35سالہ ممتاز بی بی زہریلی چیز کے استعمال سے جاں بحق ہو گئی ۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق تمام واقعات میں موت طبی یا پر اسرار یا حادثاتی معلوم ہوتی ہے اس لئے پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے تفتیش کے بعد شواہد سامنے آ جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -