غازی آباد، اکیڈمی میں چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

غازی آباد، اکیڈمی میں چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

  

لاہور(وقائع نگار) غازی آباد کے علاقے میں واقع اکیڈمی میں چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی، نامعلوم چور اکیڈمی سے ایل سی ڈی اور دیگر قیمتی اشیاء لے کر فرار ہوگیا۔غازی آباد کے رہائشی شہری افتخار عزیز کے مطابق ہفتے کے روز اسکی اکیڈمی کا دروازہ کھلا تھا کہ ایک چور اکیڈمی میں داخل ہوا،اس نے اکیڈمی سے قیمتی ایل سی ڈی اور دیگر اشیا چوری کرلیں۔ متاثرہ شہری کی درخواست پر غازی آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -