برکی،قاری کامدرسے کے طالب علم پرتشدد،مقدمہ درج

برکی،قاری کامدرسے کے طالب علم پرتشدد،مقدمہ درج

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پورٹر سے)برکی میں مدرسے کے استاد نے غیر حاضری پر 14سالہ طالب علم پر بہیمانہ تشدد کردیا، متاثرہ بچے کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔تفصیلا ت کے مطا بق منڈیانوالہ کے رہائشی اسلم نامی شہری نے بتایا کہ اس کا 14 سالہ بیٹا عدیل گاؤں کے ایک مدرسہ میں زیر تعلیم ہے جسے گزشتہ روز قاری عاصم نے غیر حاضر ہونے پر گھر سے بلا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور مبینہ طور پر بد اخلا قی کرنے کی بھی کوشش کی جس کے خلاف کارروائی کیلئے تھانہ برکی میں درخواست جمع کرادی گئی ہے تاہم کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔دوسری جانب ایس پی کینٹ رانا طاہر کا کہنا ہے کہ قاری عاصم سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جسے جلد گرفتار کرلیں گے، ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

مزید :

علاقائی -