پولیس کی کارروائی، 3 ملزم گرفتار 130 لیٹر شراب برآمد

پولیس کی کارروائی، 3 ملزم گرفتار 130 لیٹر شراب برآمد

  

واربرٹن( نامہ نگار ) پولیس کی کارروائی 130 لیٹر شراب اورچالو بھٹی بر آمد تین ملزم گرفتار مقدمہ درج بتایا گیاکہ واربرٹن پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نواحی گاؤں بہاول کوٹ کے نزدیک تین کس ملزمان شبانہ بی بی ،توکل اور عارف شراب کشید کر رہے ہیں۔ جس پر انسپکٹر میاں غلام فرید نے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر 100 لیٹر شراب چالو بھٹی پر الات کشید برآمد کر کے ایک ملزم کو موقع پر گرفتا ر کر لیا۔ علاوہ ازیں واربرٹن بھگٹیرہ روڈ پر دوران گشت پولیس نے دو موٹر سائیکل سواروں (محمد ارشد ، محمد اکرم ) کو گرفتا ر کر کے ان کے قبضہ سے 30 لیٹر شراب برآمد کرلی۔ ملزمان کو مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -