صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکودندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکودندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگرقیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ذرائع کے مطابق ملت پارک میں موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے محمود سے 7ہزار روپے نقدی ،سام سنگ موبائل ایس تھری اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں ۔دیگر واقعات میں منا واں میں شفیق کے گھر سے تین ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر5لاکھ 70ہزارکی نقد ی اور طلا ئی زیو رات مو با ئل فو ن،شا ہد رہ کے علا قہ بیگم کو ٹ میں واقع ند یم گجر کے گھر سے چار ڈاکو فیملی کو یر غما ل بنا کر 3لاکھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ،شا د باغ میں دوڈاکوؤں نے بلا ل بٹ کے گھر سے 80ہزار کی نقدی زیورات لوٹ لئے جبکہ نو اب ٹاؤن میں ہا رون اور اسکی فیملی سے 1لاکھ 60ہزار،چو ہنگ میں نصر اللہ سے سوالاکھ،بھا ٹی گیٹ میں اشفا ق سے 85ہزار ،اچھر ہ میں شبنم سے 40ہزار،ما نگا منڈ ی میں رشید سے50ہزار،با دامی با غ میں ظفر سے 40ہزار،نشتر کا لو نی میں عا مر سے30ہزار، گڑھی شاہو میں مشتا ق سے 70ہزار کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا او ر وحد ت کا لو نی میں نعیم،گلشن راوی میں اظہر ،ما ڈل ٹاؤن میں حسن،نو اں کو ٹ میں اسامہ ،چو ہنگ میں عمر ان کی گاڑیاں اورپر انی انارکلی سے مشر ف ،شا دبا غ سے عثما ن ،اسلا م پو رہ میں اظہر،ساندہ میں حمید اوریکی گیٹ میں انتخا ب کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -