سنگین وارداتوں میں ملوث اسلم عرف چھڑا ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 5ملزم گرفتار

سنگین وارداتوں میں ملوث اسلم عرف چھڑا ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 5ملزم گرفتار

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ راوی روڈ پولیس نے چھاپہ مار کراسلم عر ف چھڑ اڈکیت گینگ کے5ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1لا کھ 10ہزار نقدی،4موٹر سائیکلز،6مو با ئل فو نز ،3پسٹلز اور گولیاں برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی آ پر یشن ونگ محمد نو ید نے ڈی ایس پی شفیق آ با د سر کل محمد اعجاز ڈھلو ں کی سربراہی میں زیرِ نگرانی ایس ایچ اوراوی روڈمحمد عا صم رفیع و دیگر اہلکاروں پرمشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی ۔ ایس ایچ او نے ماہرانہ منصوبہ بندی کر کے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ راوی روڈ لکڑ منڈ ی کے علاقہ میں چھاپہ مار کرڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث اسلم عر ف چھڑ ا ڈکیت گینگ کے5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں اسلم عر ف چھڑ ا ،عا دل عر ف عا دی ،علی حید ر عر ف چھو ٹی اعظم ،شو کت اقبا ل اور محمد اسلم عر ف اجو ارشا دشامل ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے سٹی ڈویژن میں 14وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ ہائے تفتیش کے حوالہ کر دیا ہے جن سے مزید برآمدگی اور انکشافات کی توقع ہے۔ایس پی سٹی محمد نو ید نے اسلم عر ف چھڑ ا ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ اومحمد عا صم رفیع اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -