ڈولفن اور پیرو فورس بھی نذر انے لینے لگی ، سٹریٹ کرائم میں ریکارڈ اضافہ

ڈولفن اور پیرو فورس بھی نذر انے لینے لگی ، سٹریٹ کرائم میں ریکارڈ اضافہ

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پورٹر سے)صوبائی دارالحکومت میں گاڑی اور موٹر سائیکلیں چوری اور چھیننے کی وارداتیں،پو لیس کنٹرول کرنے میں نا کا م ہو گئی ۔ رواں سال کے گیا ر ہ ماہ کے دوران شہر میں 4234مو ٹر سائیکل جبکہ 728کا ر یں چھینی گئیںیا چور ی ہو ئیں ۔ دوسری جا نب سٹر یٹ کرا ئم کے خا تمہ کے لئے بنا ئی گئی ڈولفن اور پیرو فورس کی عرصہ ایک سال سے ایک ہی تھانے میں تعیناتی سے اہلکاروں نے جرائم پیشہ افرا داور جواریوں سے اپنے تعلقات کو بہتر بنا کر ان سے پیسے بٹورنا شروع کر دئے جس کے باعث شہر میں پٹرولنگ نہ ہونے سے کرائم کا گراف آسمان پر پہنچ گیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق پو لیس ذرا ئع کی جا نب سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے 11ما ہ کے دوران شہر کے مختلف مقاما ت پر چورو ں ڈ کیتوں نے وارداتیں کرتے ہو ئے شہر یو ں کو 4234 موٹر سائیکلوں اور 728 کاروں سے محروم کردیا۔ دوسری جا نب ڈولفن فورس اور پیرو فورس کی کاکردگی صرف کاغذی کارروائیوں کی حد تک رہ گئی ۔ گزشہ ایک سال سے ایک ہی تھانے میں تعیناتی کے دوران ڈولفن فورس اور پیرو فورس کے اہلکاروں نے اپنے اپنے علاقے کے جرائم پیشہ افراد ،منشیات فروش ، جواریوں اور ہوٹلوں کے مالکان سے مراسم قائم کر رکھے ہیں ۔ ڈولفن اورپیرو فورس کے اہلکار علاقے میں گشت کرنے کی بجائے ان جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر بیٹھ کر مزے لوٹتے ہیں اور ان سے بھاری نذرانہ بھی وصول کر رہے ہیں ۔ ڈولفن فورس کے اہلکار شہریوں کی تذلیل کرنے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑتے ، اکثر شہریوں اور ڈولفن فورس کے اہلکاروں میں تلخ کلامی بھی ہوتی ہے ۔

مزید :

علاقائی -