لٹن روڈ،حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیاگیا

لٹن روڈ،حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیاگیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ایف آئی اے نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کرتے ہوئے لٹن روڈ مارکیٹ میں حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی ہے۔ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل احمد خان میو کی ٹیم نے لٹن روڈ مارکیٹ میں چھاپہ مار کر ہنڈی کا کاروبار کرنے والے ملزم محمد عامر کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے 2 لاکھ 80 ہزار روپے کی ملکی اور لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی ۔ایف آئی اے نے ملزم محمد عامر کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -