ڈاکٹرز کی ہڑتال کے دوران کینیا کے ہسپتال سے 100 پاگل بھاگ گئے

ڈاکٹرز کی ہڑتال کے دوران کینیا کے ہسپتال سے 100 پاگل بھاگ گئے

  

نیروبی(این این آئی) ڈاکٹرز کی ہڑتال کے دوران کینیا کے ہسپتال سے 100 پاگل بھاگ گئے جبکہ کینیائی پولیس نے پکڑنے کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا،پولیس نے پاگلوں کے فرار ہونے کی اطلاع ملتے ہی سرچ آپریشن شروع کردیا ہے لیکن یہ فراری ابھی تک نہیں ملے ، دوسری جانب پولیس چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم متعدد فراریوں کو پکڑ چکے ہیں جو رہ گئے ہیں ان کو بھی پکڑ لیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیائی دارلحکومت میں ڈاکٹر ز اپنی تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال جاری رکھے ہوئے تھے کہ اسی دوران ہسپتال میں داخل پاگلوں نے اس موقعے کاخوب فائدہ اٹھایا اور ہسپتال سے بھاگ کھڑے ہوئے،یہ پاگل ڈاکٹروں کے گاؤن پہن کر ہسپتال سے نکلے ہیں جس سے کسی کو شک بھی نہیں ہوا ہے۔

پولیس نے پاگلوں کے فرار ہونے کی اطلاع ملتے ہی سرچ آپریشن شروع کردیا ہے لیکن یہ فراری ابھی تک نہیں ملے ، دوسری جانب پولیس چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم متعدد فراریوں کو پکڑ چکے ہیں جو رہ گئے ہیں ان کو بھی پکڑ لیا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -