ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانیوالے تاجروں کی فہرست تیا ر

ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانیوالے تاجروں کی فہرست تیا ر

  

لاہور( اسد اقبال )فیڈرل بورڈآف ریو نیو(ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے تاجروں کی فہرست تیا رکرلی ہے اور ان کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف بی آر زرائع کے مطابق لاہور کے ایک ہزار سے زائد امیرترین ٹیکس نادہندہ تاجروں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔جن کا تعلق لبرٹی ،ڈیفنس ،گلبرگ ،مال روڈ ،ہال روڈ ،اعظم مارکیٹ ،انار کلی بازار ،اکبری منڈی ،اچھرہ ،اکبری منڈی اور دیگر مارکیٹوں سے ہے۔ایف بی آرذرائع کا مزید کہناتھا کہ یہ تاجر شاہانہ زندگی بسر کرتے ہیں بڑی بڑی گاڑیوں اور بنگلوں میں ریائش پذیر ہیں۔ انکے بچے اعلیٰ سکولوں میں پڑھتے ہیں اور ہر سال بیرون ملک یا شمالی علاقہ جات میں چھٹیاں گزارتے ہیں لیکن ٹیکس دینے کی باری آئے تو صرف چند ہزار روپے دیتے ہیں۔ایسے ٹیکس ناد ہندگان کو رواں ماہ کے آخر تک نوٹس بھیجے جائیں گے جس کے بعد قانونی کارروائی شروع کردی جائیگی اور ان سے نہ صرف ٹیکس وصولی کی جائے گی بلکہ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے پر جر مانے بھی کیے جائیں گے۔

فہرست

مزید :

علاقائی -