سا جماعت اسلامی ملک کو مایوسی کی دلدل سے نکال سکتی ہے، لیاقت بلوچ

سا جماعت اسلامی ملک کو مایوسی کی دلدل سے نکال سکتی ہے، لیاقت بلوچ

  

ہیوال ،اوکاڑہ( بیورورپورٹ ) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جو ملک و قوم کو مایوسی کی دلدل سے نکال سکتی ہے .پانامہ لیکس کرپشن کی ہوشر با داستان ہے بد قسمتی سے کرپشن پاکستان میں ناسور بن چکی ہے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے دفتر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ اوساہیوال میں امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ چوہدری رضوان احمد کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمیڈیا ایڈوائزر ضلع اوکاڑہ محمد جنید قریشی اور جنرل سیکرٹری پی پی 191ملک افضل اعوان بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ہر آنیوالی حکومت یہ دعویٰ تو کر تی ہے کہ وہ ملک کو کرپشن سے پاک کرے گی مگر لمحہ فکریہ یہ ہے کہ ماضی کی حکومت کے دور میں بھی سرکاری سطح پر ہونیوالی بدعنوانی پر قابو نہیں پایا گیا ۔ساہیوال میں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالہ سے وزیراعظم نوازشریف اور ان کے خاندان کااحتساب پہلے ہوناچاہئے لیکن پانامہ پیپرز میں آنیوالے 470پاکستانیوں کے موثراحتساب کے لئے عدالتی کمیشن بنایاجانا بھی ضروری ہے ‘سپریم کورٹ اگرایک آدمی کا فیصلہ کرکے باقی افرا دکو چھوڑدے تو یہ بھی انصاف نہیں ہوگا‘شورمچانے والے کرپٹ افراد کا بھی موثراحتساب کے لئے عدالتی کمیشن ضروری ہے ۔ اس موقع پرجماعت اسلامی کے مقامی قائدین میاں رحمت اﷲ وٹو ‘ اے ڈی چوہدری‘طیب بلوچ ‘ رانازاہدفاروق اور اویس تارڑ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا پانامہ لیکس میں نام آنیوالے بیرون ممالک کے اہم عہدوں پرفائز افراد نے اپنے عہدے چھوڑدیے لیکن پاکستان میں اخلاقی طورپر کسی نے بھی کوئی عہدہ نہیں چھوڑا اس لئے تحقیقات ناگزیرہیں۔

لیاقت بلوچ

مزید :

علاقائی -