متحد ہوئے بغیر بھارت سے آزادی لینا ممکن نہیں ، فاروق عبد اللہ

متحد ہوئے بغیر بھارت سے آزادی لینا ممکن نہیں ، فاروق عبد اللہ

  

 سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ جموں کشمیرفاروق عبداللہ نے حریت رہ نماؤں کی حمایت کردی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا اب متحد ہوئے بغیربھارت سے آزادی لیناممکن نہیں ہے۔تفصیلات کے مطا بق فاروق عبداللہ نے حریت رہنماوں کی بھرپور حمایت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حریت کے مخالف نہیں بلکہ بھارت سے آزادی کی تحریک میں حریت کے ساتھ ہیں۔ ہم آزادی چاہتے ہیں جس کے لئے سب کا ایک ہونا ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا اب آزادی کی تحریک کو اپنے انجام تک پہنچایا جائے،ہم نے اس تحریک کے لئے اپنی زندگیاں لگادیں ہیں۔جب تک ہم متحد نہیں ہوں گے تب تک یہ تحریک کامیاب نہیں ہو گی۔

مزید :

علاقائی -