بسنت اچھاتہوارہے،حفاظتی اقدامات کریں گے،ایازصادق

بسنت اچھاتہوارہے،حفاظتی اقدامات کریں گے،ایازصادق

  

لاہور(جنرل رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ بسنت ایک اچھا تہوار ہے۔تمام حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔اگر ماہ فروری میں بسنت منانے کا فیصلہ ہوا تو اْسے ویلکم کریں گے۔سمن آباد میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اگر فروری میں بسنت منانے کا فیصلہ کیا گیا تو اْسے بھر پورانداز میں ویلکم کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بسنت منانے کے لیے حکومت تمام حفاظتی اقدامات کرے گی تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کا سامنا نا کرنا پڑے۔ایک سوال کے جواب میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ بلدیاتی نمائندوں کو اْن کے اختیارات منتقل کر دیے جائیں گے۔اْن کا مزید کہنا تھا کہ اب لوڈ شیڈنگ صرف دو گھنٹے ہوتی ہے۔ 2017کے آخر میں لوڈ شیڈنگ کا نام و نشان نہیں رہے گا۔سرادر ایاز صادق نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے جہاں روزگار میں مواقع ملیں گے وہیں ملکی معیشت میں بھی بہتری آئے گی۔

مزید :

علاقائی -