شارٹ فال پرقابوپانے کیلئے بجلی چوری روکناضروری ہے،لیسکوچیف

شارٹ فال پرقابوپانے کیلئے بجلی چوری روکناضروری ہے،لیسکوچیف

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لیسکو چیف واجد کاظمی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا بجلی پوری کرنے کے لئے وژن قابل ستائش ہے،حکومت کی مدد سے قلت پر قابو پارہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق لیسکو چیف واجد کاظمی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2017 میں لیسکو میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوجائیگی۔ پنجاب حکومت کے تعاون سے بجلی کے شارٹ فال کو کنٹرول کر رہے ہیں جبکہ حکومت پنجاب کافی محنت سے انرجی منصوبے لگارہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی پوری نہ ہونے میں اہم کردار بجلی چوری کرنے والوں کا ہے جن میں کچھ بااثر افراد بھی شامل ہیں،بااثرافرادبل ادانہیں کرتے جس وجہ سے متوسط اورغریب طبقے کواس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے اگر بااثر لوگوں کو بجلی چوری میں پکڑ کرسزا نہ دی گئی تو بجلی کی کمی پوری کرنا ناممکن ہوجائیگا۔

مزید :

علاقائی -