یمن ساحل کے قریب سعودی طیاروں کی کشتی پر بمباری ، 6پاکستانی ملاح جاں بحق

یمن ساحل کے قریب سعودی طیاروں کی کشتی پر بمباری ، 6پاکستانی ملاح جاں بحق

  

صنعا( آن لائن ) سعودی عرب کے جیٹ طیاروں کی یمن کے ساحل کے قریب کشتی پر بمباری سے 6 پاکستانی ملاح جاں بحق ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق کشتی پر 12 پاکستانی ملاح سوار تھے جن میں سے 6 لاپتہ ہیں۔ سعودی طیاروں نے یمن کے صوبہ تعز میں مکھہ کے ساحل پرپاکستانی کشتی کو نشانہ بنایاجس میں 12پاکستانی ملاح سوار تھے۔یہ بھی دعویٰ کیاگیاہے کہ سعودی طیاروں نے باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے والی کشتی سمجھ کر اس کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کشتی مکمل طورپر تباہ اور چھ ملاحوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم اس ضمن میں سعودی اتحادی افواج یا سعودی عرب کا باضابطہ موقف معلوم نہیں ہوسکا۔یادرہے کہ مارچ 2015ء سے سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج منتخب حکومت کیساتھ مل کر باغیوں کیخلاف یمن میں فوجی کارروائی میں مصروف ہیں اور یمنی مانیٹرنگ گروپ کے مطابق اب تک سعودی کارروائی میں 11400سویلین شہری مارے جاچکے ہیں۔

کشتی پر بمباری

مزید :

علاقائی -