یونان ترک فوج کے اہلکاروں کو واپس نہیں بھیجے گا

یونان ترک فوج کے اہلکاروں کو واپس نہیں بھیجے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایتھنز( آن لائن )یونان ترک فوج کے اہلکاروں کو واپس ترکی نہیں بھیجے گا۔ ایک یونانی عدالت کے مطابق ہیلی کاپٹر کے عملے کے ان 8ارکان کی زندگیوں کو خطرہ ہے، اس لیے انہیں واپس ترکی نہیں بھیجا جا سکتا۔پندرہ جولائی کو ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد یہ آٹھوں فوجی یونان پہنچے تھے۔ یہ لوگ فوجی بغاوت میں ملوث ہونے اور ترک صدر رجب طیب ایردوا آن کو قتل کرنے کی سازش میں شریک ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ترک فوجی یونان میں زیر حراست ہیں اور ان میں 3 کو آئندہ چند دنوں میں رہا کر دیا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -