ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شام کے شہر حلب میں اگلے مورچوں پر آمد

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شام کے شہر حلب میں اگلے مورچوں پر آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حلب(این این آئی)ایران کی بیرون ملک سرگرم ’فیلق القدس‘ کے سربراہ اور شام وعراق میں جنگجوؤں کی رہ نمائی میں مشہور جنرل قاسم سلیمانی کو شام کے شہر حلب میں اگلے مورچوں پر دکھایا گیا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق عراق کی شیعہ ملیشیا’’عصائب اھل الحق‘‘ کے زیرانتظام ’’حرکیالنجباء ‘‘ نامی ایک گروپ نے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں جنرل قاسم سلیمانی کو حلب میں محاذ جنگ کے اگلے مورچوں پر دکھایا گیا ۔اس میں حرکی النجباء نے کہا کہ فیلق القدس کے سربراہ جنرل سلیانی حلب میں اگلے مورچوں پر موجود ہیں۔حالیہ عرصے کے دوران جنرل قاسم سلیانی کو شام اور عراق کو باہم ملانے والے مقامات پر دیکھا گیا ہے۔ ایرانی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق جنرل سلیمانی نے عراق میں کئی معرکوں کی قیادت کی ہے جن میں شمالی بابل کے جرف الصخر، صلاح الدین گورنری کے امرلی شہر، معرکہ فلوجہ اور کئی دوسرے معرکے شامل ہیں جس کے بعد اب وہ شام پہنچ چکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -