سعودی شاہ سلمان آج خلیج تعاون کونسل میں شرکت کے لیے بحرین پہنچیں گے
منامہ(این این آئی)سعودی فرمانرواشاہ سلمان آج(بدھ کو)قطری دارلحکومت دوحہ سے بحرین پہنچیں گے جہاں وہ خلیج تعاون کونسل کے سینتیسویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور اپنے ملک کے وفد کی قیادت کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جی سی سی کے سربراہ اجلاس کے ایجنڈے میں علاقائی سلامتی ،دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ ،خطے کو درپیش ممکنہ چیلنجز کا مقابلہ اور خلیجی ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے ایسے موضوعات سرفہرست ہیں۔جی سی سی کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد شاہ سلمان کویت کا تین روزہ دورہ کریں گے۔