ایرانی طلباء کے لیے سائبر بریگیڈکے قیام کا اعلان

ایرانی طلباء کے لیے سائبر بریگیڈکے قیام کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران(این این آئی)ایران نے انٹیلی جنس اور فوج کے اشتراک سے ’ملٹری سائبر سیل‘ کی طرز پر ملک بھر کے طلباء کے لیے بھی ’سائبر‘ بریگیڈ‘ کے قیام اعلان کیا گیا ہے۔ طلباء کے سائبر بریگیڈ کے قیام کا مقصد ایران کے خلاف سائبر جنگوں کی روک تھام اور انٹرنیٹ پر ہونے والی تہران مخالف سرگرمیوں کے انسداد کے لیے نئی نسل کو تیار کرنا ہے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں ایران کی باسیج ملیشیا کے سربراہ علی صابر ہامانی کا ایک بیان نقل کیا گیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ ’اسپیس کمیٹی‘ کے ماہرین کی نگرانی میں ایرانی طلباء کو سائبر جنگ کی تربیت فراہم کی جائے گی۔
طلباء کو ٹریننگ کے دوران بتایا جائے گا کہ وہ سوشل میڈیا پر کیسے موثر کردار ادا کرسکتے ہیں اور سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس کے نقصانات سے ملک و قوم کو کیسے بچایا جا سکتا ہے۔ابتدائی طور پر سائبر سپیس کمیٹی ملک بھر سے 200 طلباء کا انتخاب کرے گی جنہیں ملک کے مختلف اضلاع سے لیا جائے گا۔ اس کے بعد انہیں انٹرنیٹ پر ایران مخالف سرگرمیوں سے آگاہی کے کورسز کرائے جائیں گے اور ساتھ ہی ساتھ انہیں سائبر جنگ میں ایران کیدفاع اور دشمن ملکوں انٹرنیٹ سیکیورٹی سسٹم میں نقب لگانے کے گْر سکھائے جائیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -