انجمن طلباء اسلام لاہور ڈویژن کاسالانہ انتخابی اجلاس

انجمن طلباء اسلام لاہور ڈویژن کاسالانہ انتخابی اجلاس

  

لاہور(خبرنگار) انجمن طلباء اسلام لاہور ڈوثیرن کاسالانہ انتخابی اجلاس برائے سیشن 2016,17 صوبائی سٹوڈنٹ سیکریڑیٹ ایوان خیرلاہور میں زیرصدارت سیکریڑی اطلاعات اے ٹی آئی پنجاب محمد اکرم رضوی منعقد ہوا ۔اجلاس کے مہمان خصوصی مرکزی جوائنٹ سیکریڑی نعمان الجبار تھے جبکہ الیکشن کمیشن کے فرائض سابق مرکزی سیکریڑی اطلاعات ناصر عباس قادری ادا کیے ،انتخابی اجلاس میں لاہور،قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ اورننکانہ صاحب کے اراکین و امینان نے بھرپور شرکت کی۔کثرت رائے لاہور کی نجی یونیورسٹی میں ایم کام کے طالب علم طیب شیخ کو ناظم لاہور ڈوثیرن اور ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والے پنجاب یونیورسٹی میں ایل ایل بی کے طالب علم رانا اظہر حسین جنرل سیکریڑی منتخب ہوگئے ۔جبکہ مرکزی ایکشن کمیٹی مطابق ضلع لاہور کے نتخابات میں حافظ محمد اسد ناظم اور ملک زبیر مصطفائی جنرل سیکریڑی منتخب ہوئے ۔

لاہور ڈوثیرن کاسالانہ انتخابی سیشن سے اکرم رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عشق رسول استحکام ایمان کی بنیاد ہے۔ مسلمان سیرت رسول سے ہم رنگ اور ہم آہنگ ہو جائیں۔ محبت مصطفی کو ساری محبتوں پر غالب کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ کو پریس کانفرنس سے روکنا بھارتی سفارتی دہشتگردی ہے۔ افغان صدر بھارتی زبان بول کر احسان فراموشی کررہا ہے۔ اشرف غنی کے پاکستان پر گمراہ کن الزامات قابل مذمت ہیں۔ اقوام متحدہ اور مسلم حکمران برمی مسلمانوں کی چیخیں سنیں۔ جھنگ میں کالعد م تنظیم کے امیدوارکی کامیابی نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی ہے۔ امریکہ میں مساجد کو دھمکی آمیز خطوط کا ملنا تشویشناک معاملہ ہے۔ عالمی برادری بھارت کے امن دشمن رویہ کا نوٹس لے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -