آل اساتذہ الائنس پنجاب کے مرکزی صدر کا دورہ شیخوپورہ

آل اساتذہ الائنس پنجاب کے مرکزی صدر کا دورہ شیخوپورہ

  

لاہور(خبرنگار) آل اساتذہ الائنس پنجاب کے مرکزی صدر صوفی رمضان انقلابی کا دورہ شیخوپورہ۔ اساتذہ سے ملاقاتیں۔ 10دسمبر کو پنجاب اسمبلی دھرنے میں شرکت کی اپیل ۔ ضلعی صدر میاں محمداسلم کی کارکنوں سمیت بھرپورشرکت کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مابق آل اساتذہ الائنس پنجاب و پنجاب ٹیچرزیونین کے مرکزی صدر صوفی رمضان انقلابی نے گزشتہ روز شیخوپورہ میں اساتذہ سے میٹنگ میں کہا ہے کہ10دسمبر کوپنجاب اسمبلی کے باہر اساتذہ دھرنا حکومت کو مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور کردے گا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ جب تک احتجاج نہ کیا جائے ، حکومت کے کانوں تلے جوں تک نہیں رینگتی۔ ایک سال سے زائد عرصہ سے اساتذہ کو اپ گریڈیشن دینے اور اساتذہ کی تذلیل نہ کرنے اور PEFکو دئیے گئے سکول واپس کرنے کے جھوٹے وعدے کیے جارہے ہیں۔ جو حکومت اساتذہ سے وعدے وفا نہیں کرتی ، وہ عوام سے کیا سلوک کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے سڑکوں پر رہیں گے۔ اس موقع پر میاں محمداسلم ضلعی صدر شیخوپورہ نے کہا کہ شیخوپورہ سمیت پنجاب بھر کے اساتذہ دھرنے میں بھرپورشرکت کریں گے۔ ہم لالی پاپ والے نہیں ہیں جب تک اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن نہیں ملتا اور باقی مسائل حل نہیں ہوتے ، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اساتذہ کو بے جا سزائیں، حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے سرکاری اداروں کو Defameکرکے نجکاری کی بھینٹ چڑھانا چاہتی ہے جو ہم ہرگز نہیں کرنے دیں گے۔ جو ادارے PEFکو دئیے گئے ہیں وہ فوری طور پر واپس کیے جائیں۔ سرکاری سکول قومی اثاثہ ہیں ، یہ کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ہیں۔ اداروں کو بہتر بنانے کی بجائے انہیں سرمایہ داروں کے حوالے کرکے بیڑہ غرق کیا جارہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -