مسلم ویلفیئر سو سائٹی مدینہ کالونی گلشن راوی کا اجلاس

مسلم ویلفیئر سو سائٹی مدینہ کالونی گلشن راوی کا اجلاس

  

لاہور( خبر نگار) گزشتہ روز مسلم ویلفیئر سو سائٹی مدینہ کالونی گلشن راوی کا اجلاس زیر صدارت محمد اسلم انصاری صدر مسلم ویلفیئر سو سائٹی مدینہ کالونی منعقد ہوا۔اجلاس میں مدینہ کالونی گلشن راوی میں پانی کا دیرینہ مسئلہ حل کروانے پر چیئر مین ملک عبدالستار ،وائس چیئر مین حافظ مہر محمد اسلم ، جنرل کونسلر عدنان رسول بٹ کا شکریہ ادا کیا گیا ۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری مہر منظور علی ، چیئر مین محمد شہزاد چوہان ودیگر نے شرکت کی۔

، سینئر نائب صدر عمر فاروق ، نائب صدر عدنان بٹ ، صدر طارق اسماعیل فنانس سیکرٹری ، محمد یونس چوہان سیکرٹری ، فہیم قاسم جٹ اور دیگر عہدیداران و ممبران سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اسلم انصاری نے کہا کہ مسلم ویلفیئر سوسائٹی کے تمام ممبران متحد ہیں اور مدینہ کالونی گلشن راوی کے عوامی مسائل حل کروانے کی خاطر جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -