مذہبی منافرت کو ختم کرنے میں طلبہ اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں،عبیدالرحمن عباسی

مذہبی منافرت کو ختم کرنے میں طلبہ اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں،عبیدالرحمن ...

  

لاہور(خبرنگار) جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ عبیدالرحمن عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں پھیلی ہوئی فرقہ واریت اور مذہبی منافرت کی آگ کو بجھانے میں طلبہ اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔دینی مدارس کے طلبہ موجودہ حالات میں کفار کی سازشوں کو سمجھیں اور امت مسلمہ کے اندر اتحاد پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز جمعیت میں ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس ہدایت کے سرچشمے اور اسلام کے حفاظت واشاعت کا ذریعہ ہے۔مختلف طبقات کے درمیان حائل تعصبات کے پردوں کواتار کر نبویﷺ کے طریقہ کار کے مطابق اصلاحِ معاشرہ کی کوشش کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی قرآن وسنت کی پیروی کرنے سے ہی آسکتا ہے۔جن حکمرانوں کو قوم نے تین تین بار ووٹ دے کر منتخب کیا۔انہوں نے اس کے بدلے قوم کو مہنگائی،کرپشن،بے روزگاری اور ٹارگٹ کلنگ کا تخفہ دیا ہے۔اب عوام ان کو ووٹ نہ دیں۔

قوم کو ووٹ دینے کے رویئے اور طریقے کو بدلنا ہوگا۔اس پرچے کا درست استعمال قوم کے مستقبل کو سنوار سکتا ہے۔ دینی مدارس و مساجد کی وجہ سے دنیا سے جہالت کے اندھیرے ختم ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دینی مدارس کے طلبہ دینی تعلیم کے ساتھ معاصر علوم میں بھی مہارت حاصل کریں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -