یو تھ کو نسل پاکستان کے زیر اہتمام جامعات کی خود مختاری کے حوالے سے گول میز کا نفر نس

یو تھ کو نسل پاکستان کے زیر اہتمام جامعات کی خود مختاری کے حوالے سے گول میز کا ...

  

لاہور(خبر نگار خصوصی ) یو تھ کو نسل آف پاکستان کے زیر اہتمام جامعات کی خود مختاری کے حوالے سے گول میز کا نفر نس کاانعقاد کیا گیا ۔ کانفرنس میں طلباء صحافی سو ل سو سائٹی اور این جی اوز کے نما ئندگان نے شر کت کی ۔کانفرنس کی صدارت یوتھ کو نسل آف پاکستان لاہور کے صدر عامر ملک نے کی ۔اس مو قع پر سینئرصحافی سلمان عابد، صدرسول سو سائٹی نیٹ ورک عبد اللہ ملک ، چیئر مین راہ فلا ح فا ؤ نڈیشن ڈا کٹر مسعوداحمد، بر گیڈئیر (ر) خالد نصر ، مرکزی سیکرٹری اطلا عات متحدہ طلباء محاذ محمد اکرم رضوی و دیگر نے شر کاء سے خطاب کرتے ہوئے کہ اٹھا رہویں ترمیم پرعملد رآمد نہ ہونے سے اعلی تعلیم کا شعبہ مسائل کا شکا ر ہے ۔اٹھا رہویں آئینی ترمیم کے تحت تا حال تعلیم اور صحت کے تمام معاملات صوبوں کو منتقل نہیں کیے جا سکے ۔ مقر رین کا کہنا تھا کہ تمام سیا سی جماعتیں اپنے انتخابی منشور میں تعلیم کو تر جیح دیں ۔خود مختارجامعات کے معاملات میں کسی قسم کی مدا خلت مناسب نہیں ۔ وائس چانسلرز کی تقر ریوں کو کالعدم قرار دینے سے خاصی تشویش پائی جاتی ہے ۔

 عدالت کا احترام لازم آتا ہے لیکن تمام ادارے آئینی حدودمیں رہتے ہوئے اپنی خدمات دیں ۔کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ میں جامعات کی خو د مختاری اٹھا رہویں آئینی ترمیم کے تحت یقینی بنانے کا مطا لبہ کیا گیا اور صوبائی ایچ ای سیز کے اختیا رات میں کمی یا انہیں کسی بھی وزارت کے تحت کرنے کی شد ید مذمت کی گئی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -