وارنٹی کے باوجود شہری کا موبائل ٹھیک نہ کرنے کی درخواست کی سماعت 12جنوری تک ملتوی

وارنٹی کے باوجود شہری کا موبائل ٹھیک نہ کرنے کی درخواست کی سماعت 12جنوری تک ...

  

لاہور(نامہ نگار )صارف عدالت نے وارنٹی کے باوجود شہری کا موبائل ٹھیک نہ کرنے کے حوالے سے دائر 5لاکھ رپوے ہرجانے کی درخواست کی مزیدسماعت 12جنوری تک ملتوی کردی ۔عدالت میں سائل نعمان نے اپنے وکیل مرزا حسیب اسامہ کی وساطت سے دائر ہرجانے کی درخواست میں موقف اختیار کررکھا ہے کہ اس نے کیو موبائل کمپنی سے 2عدد موبائل خریدے ،درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ ایک سال کی وارنٹی ہونے کے باوجود موبائل کی خرابی کو دور نہیں کیا جارہا ۔

لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ بالا ہرجانے کی رقم دلوانے کا حکم دیا جائے ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -