پنجا ب حکومت کے خلاف درختوں کے کٹاؤں پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت
لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنماء عندلیب عباس کی طرف سے پنجا ب حکومت کے خلاف درختوں کے کٹاؤں پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ، عندلیب عباس نے درختوں کے کٹاؤں پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی تھی،لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری ماحولیات اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کو نوٹس جاری کردیئے، سیکرٹری ماحولیات پنجاب اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری سے جواب طلب کرلیا گیا ، انہوں نے کہاکہ حکمران لاہور شہر سے درختوں کو کاٹ کر عوام کو صحت مند زندگی سے مرحوم کررہے ہیں ۔
اور پنجاب حکومت بے رحمی سے درختوں کا قتل عام کررہی ہے ، (ن) لیگ اپنے ذاتی مفاد کے لئے درختوں کاٹ رہی ہے ۔