پنجاب کے سرکاری کالجوں میں اساتذہ کووقت کی پابندی کرنے کی ہدایت

پنجاب کے سرکاری کالجوں میں اساتذہ کووقت کی پابندی کرنے کی ہدایت

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے سرکاری کالجوں میں اساتذہ اوردیگرعملے کووقت کی پابندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق پنجاب کے سرکاری کالجوں میں اساتذہ اوردیگرعملے کووقت کی پابندی کرنے کی ہدایت کی ہے،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اپنے حکمنامے میں کہا ہے کہ اساتذہ کو 8بجکر20 منٹ پرکالجزمیں حاضرہونالازمی قراردیا ہے،کالج کے اوقات ختم ہونے تک اساتذہ کالج میں موجودرہیں گے،فیصلہ کالجزمیں اساتذہ اوردیگرعملے کی غیرحاضری کی شکایات پرکیاگیا۔متن میں کہا گیا ہے عملدرآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی،غفلت برتنے والے اساتذہ کو تادیبی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -