دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے پاک فوج تیار ہے، نفیس زکریا
اسلام آباد (این این آئی)دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاک فوج دشمن کی طرف سے کسی بھی قسم کی جارحیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کا ردعمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ۔
نفیس زکریا