بینکنگ عدالت کانادہندہ کمپنی کی جائیداد عدالتی تحویل میں لینے کا حکم ،بیلف مقرر

بینکنگ عدالت کانادہندہ کمپنی کی جائیداد عدالتی تحویل میں لینے کا حکم ،بیلف ...

  

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے قرض نادہندہ کمپنی کی جائیداد عدالتی تحویل میں لینے کا حکم دیتے ہوئے بیلف مقرر کر دیاہے،بینکنگ عدالت کے جج منصور احمد خان نے حبیب بنک کی درخواست پر سماعت کی جس میں ایک کروڑ 63لاکھ روپے کی رقم کی ریکوری کی استدعا کی گئی،بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نافع کمبائن کمپنی نے کاروباری سلسلے میں بنک سے قرض حاصل کیا لیکن قرض کی اقساط جمع نہیں کروائیں ،قرض کی رقم ہرجانے سمیت دلوائی جائے، عدالتی حکم پر قلعہ روڈ لاہور پر واقع نافع کمبائن کمپنی کی دس مرلے کی جائیداد کی نیلامی کروائی گئی،عدالتی حکم پر نیلام ہونے والی جائیداد کے کامیاب بولی دہندہ کے وکیل نے استدعا کی کہ جائیداد کی رقم ادا کر دی گئی ہے ،کمپنی کی نیلام شدہ جائیداد کی تحویل دلائی جائے ،عدالت نے جائیداد عدالتی تحویل میں لینے کے لئے بیلف محمد علی کو مقرر کر دیاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -