دہشتگردی کیخلاف زیر ٹالرنس پالیسی ہے ، بلا امتیاز آپریشنز کئے جائیں ، جنرل باجوہ

دہشتگردی کیخلاف زیر ٹالرنس پالیسی ہے ، بلا امتیاز آپریشنز کئے جائیں ، جنرل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (خصوصی رپورٹ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ سدرن کمانڈ کا دورہ کیا جہاں انھیں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف نے قیام امن کیلئے عوام اور جوانوں کی قربانیوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ دہشت گردوں کیخلاف بلا امتیاز آپریشنز کئے جائیں۔ آپریشنز میں انٹیلی جنس اور سکیورٹی اداروں سے تعاون کیا جائے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان آرمی صوبے میں آئین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے تمام ممکنہ معاونت فراہم کرے گی۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ راہداری منصوبے کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے اور بلوچستان میں ترقیاتی کام جلد مکمل کئے جائیں۔

جنرل باجوہ

مزید :

صفحہ اول -