عمران خان جلد سیاسی یتیم ہونے والے ہیں، زاہد اکرم
لاہور(پ ر) مسلم لیگ(ن ) پی پی 138لاہور کے سرگرم رہنما زاہد اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان بہت جلد سیاسی یتیم ہونے والے ہیں، خیال ہے کہ پانامہ لیکس کا فیصلہ رواں ماہ ہی آ جائے گا اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، دھرنا سیاستدان جلد اپنے بلوں میں گھس جائیں گے۔ اخباری تراشوں سے عدالتوں کو مطمئن نہیں کیا جا سکتا۔ عدلیہ کو دلائل چاہیں جو کہ پی ٹی آئی کے پاس موجود نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 12سے نو منتخب لیبر کونسلر حاجی منیر کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر یونین کونسل 12کے وائس چیئرمین احسان خان، کونسلر کامران مشتاق، چودھری شفیق، افضال بٹ، نوید احمد، یوتھ کونسلر وقاص ارشد ، لیڈی کونسلر شمیم اختر اور سرفراز بیگم بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے احسان خان نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف پی ٹی آئی کی جانب سے لگائے گئے الزمات سے کلیئر ہو جائیں گے۔