ایران کیلئے جاسوسی کا الزام، سعودی عرب میں 15 افراد کو سزائے موت کا حکم

ایران کیلئے جاسوسی کا الزام، سعودی عرب میں 15 افراد کو سزائے موت کا حکم

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی ایک عدالت نے ایران کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں 15 افراد کو سزائے موت کا حکم دیدیا ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی ایک عدالت نے ایران کیلئے جاسوسی کرنے پر 15 افراد کو قصوروار قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنا دی ہے۔ دیگر 15 افراد کو چھ ماہ سے 25 سال تک جیل کی سزائیں گئی ہیں جبکہ دو افراد کو عدم ثبوتوں کی بناء4 پر بری کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سزا پانے والے ان 30 افراد کا تعلق شیعہ کمیونٹی سے ہے۔ ان میں ایک ایرانی جبکہ ایک افغان باشندہ بھی شامل ہے۔ ان افراد کو 2013ء4 میں ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -