شہبازشریف کا لندن میں طبی معائنہ،مختلف میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے

شہبازشریف کا لندن میں طبی معائنہ،مختلف میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے

  

لاہور(سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا لندن میں طبی معائنہ کیا گیا اور مختلف میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے۔ وہ گزشتہ روز طبی معائنہ کیلئے لندن پہنچے تھے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کا معمول کا میڈیکل چیک اپ 3 ماہ قبل ہونا تھا لیکن سرکاری امور کی انجام دہی کے باعث وقت پر اپنا طبی معائنہ نہیں کراسکے تھے۔ چند روز قبل ایک اجلاس کے دوران ان کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا لیکن انہوں نے 24 گھنٹے آرام کے بعد ہی دوبارہ معمول کی سرکاری سرگرمیاں شروع کر دی تھیں اور غیرملکی دورے پر روانگی سے قبل بھی وہ صبح سے سہ پہر تک سرکاری امور نمٹاتے رہے۔وزیراعلیٰ میڈیکل چیک اپ کے بعد جلد وطن واپس آئیں گے۔

شہبازشریف

مزید :

صفحہ اول -